چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین کی حکومتی ٹیم سے منت سماجت
چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین کی اسلام آباد میں حکومتی ٹیم نے منت سماجت کی اوراحتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔
والدین نے اپنے بچوں کو وطن واپسی کیلئے تین روزکی مہلت دے دی ۔
اسلام آباد میں چین میں پھنسے طلبہ کے والدین کوبریفنگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا معاون خصوصی ظفرمرزا اورزلفی بخاری کے تقریب میں پہنچتے ہیں والدین بچوں سے متعلق پوچھتے ہوئے جذباتی ہوگئے ۔
حکومتی ٹیم کی منت سماجت کرتے ہوئے کئی والدین آبدیدہ ہوگئے ، متاثرین حکومتی ٹیم کی جانب بھی لپکے ۔
طلبہ کے والدین کا کہنا تھاکہ حکومت رویہ ابتداء سے ہی افسوس ناک تھا بچوں کی واپسی کا پلان دیا جائے جو ہمارا کل اثاثہ ہیں۔
معاون خصوصی ظفرمرزا نے کہاکہ طلبہ کووطن واپس لانے کے فوائد کم اورنقصانات زیادہ ہیں یہ سنتے ہی ہال میں ایک بارپھراحتجاج شروع ہوگیا ۔
ظفرمرزا معاملہ کابینہ میں اٹھانے کا کہہ کر واپس روانہ ہوگئے ،والدین نے اسکول کے باہر بھی شدید احتجاج کیا اورحکومت کوتین روزمیں جگرگوشے واپس نہ آنے پر دھرنے کی دھمکی دے دی ۔
Comments are closed on this story.