لیگ کا پاکستان میں مکمل انعقاد بڑی کامیابی ہے، فرنچائز مالکان
کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع کے تمام فرنچائز مالکان نے پی ایس ایل کے پاکستان میں مکمل انعقاد کو بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ لیگ کا پاکستان میں ہونا بہت بڑی بات ہے، ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس لیگ کے ذریعہ دنیا میں اچھا پیغام جائے۔
کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا کہ لیگ کے انعقاد پر بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، تمام کے تمام میچز پاکستان میں ہونا بہت بڑی کامیابی ہے، ہم سب اور شائقین کرکٹ ایونٹ کیلئے بہت پرجوش ہیں۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ پشاور میں میچز کرانے کیلئے بھرپور سپورٹ کریں گے، انہوں نے پی ایس ایل کی سپورٹ کیلئے فینز کا شکریہ ادا کیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.