Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے تیار ہے، احسان مانی

شائع 19 فروری 2020 12:50pm

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا بھر میں مثبت پیغام جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، گیارہ مہینے پہلے اعلان کیا تھا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اپنا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں، ایونٹ کے انعقاد میں فرنچائز مالکان نے بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے حکومت سندھ اور کراچی کی عوام کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ یہ لیگ پاکستان کی ہے، پورا ملک اس لیگ کے پیچھے ہے۔

انہوں نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کامیابی کی وجہ فینز کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم آئی سی سی ایونٹس کیلئے بھی بڈ کریں گے۔

احسان مانی نے پشاور میں بھی میچز کروانے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے بھی تیار ہے۔