Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی نماز جنازہ ماڈل ٹاون لاہور میں ادا

شائع 19 فروری 2020 12:25pm

لاہور: معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی نماز جنازہ ماڈل ٹاون لاہور میں ادا کر دی گئی، حرا عمر گردوں کے عارضے کے باعث 2 روز قبل لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

 عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کی نمازہ ماڈل ٹاؤن کے بلاک مسجد میں ادا کی گئی، نمازہ جنازہ میں ان کے والد معروف کامیڈین عمر شریف، اداکار غلام محی الدین، ذوالقرنین، نورالحسن، افضل ریمبو سمیت شوبز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

حرا عمر کی تدفین فیصل ٹاون قبرستان میں کردی گئی، اہلخانہ کے مطابق آزاد کشمیر میں گردوں کی پیوندکاری کروانے کے بعد حرا کی طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑ گئی تھی۔

حرا کی طبیعت بہتر نہ ہونے پر اُنہیں لاہور کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا تھا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اداکار و کامیڈین عمر شریف شوز کے سلسلہ میں امریکہ میں موجود تھے تاہم اپنی بیٹی کے انتقال کی اطلاع ملنے پر وہ گذشتہ رات ہی وطن واپسی آئے ہیں۔