Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی اور صومالیہ افواج کی الشباب گروپ کیخلاف مشترکہ کارروائی

شائع 10 مارچ 2016 05:03pm

army

صومالیہ:امریکی فوج نے صومالیہ کی سرکاری افواج کے ساتھ مل کر دہشت گرد گروپ الشباب کے خلاف کارروائی کی ہے جس میں متعدد شدت پسند مارے گئے۔

امریکی حکام نے بتایا کہ مشن میں خصوصی فوجی دستوں شامل تھے اور صومالی فوج نے ان کی مدد کی۔ الشباب کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں ایک جنگجو کی ہلاکت ہوئی جبکہ صومالی عہدیدار نے کہا کہ حملے میں اہم شدت پسند سمیت پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پولیس کی عمارت کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں تین اہلکار مارے گئے تھے۔ امریکا نے بھی چند روز قبل الشباب کے تربیتی کیمپ پر فضائی حملے کی تصدیق کی تھی جس میں ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوئے۔ کئی ممالک الشباب کے خلاف کارروائیوں میں صومالیہ کی مدد کر رہے ہیں۔