Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: کیماڑی گیس کا معاملہ، ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کا شبہ

شائع 18 فروری 2020 02:26pm

کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کا معاملہ۔محکمہ ماحولیات نے ممکنہ طور پر ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے اخراج کا شبہ ظاہر کردیا۔

 محکمہ ماحولیات نے ممکنہ طور پر  ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے اخراج کا شبہ ظاہر کیا،   لیکن طبی ماہرین نے نفی کردی،  ایگزیکٹیوڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹرسیمیں جمالی کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن سلفائڈ گیس سے چبھن محسوس ہوتی ہے، لیکن مریضوں سے ایسی کو ئی تصدیق نہیں ہوئی۔نہ ہی مریضوں نے بدبو کا کوئی ذکرکیا۔

 ڈاکٹرسیمیں جمالی کے مطابق گذشتہ روز پانچ سو سے زائد مریض لائے گئے جنھیں سانس یا دمہ کی شکایت تھی۔ 33 افراد کیماڑی سے لائے گئےجنھیں آکسیجن فراہم کی گئی۔

کیماڑی سے لائے گئے متاثرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامناتھا۔ مریضوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔