Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی، حکومت اور اپوزیشن گتھم گتھا

شائع 18 فروری 2020 02:22pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین گتھم گتھا ہوگئے ۔ فضل حکیم اور اے این پی کے بہادر خان کے درمیان جھگڑا ہوا اور مشتاق غنی اور  نگہت اورکزئی کے مابین تلخ جملوں کے تبادلے نے اسمبلی کو مچھلی بازار بنا دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کو ایشو بنا کر اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ۔

اپوزیشن اراکین  ڈیسک بجا بجا کر اجلاس شروع کرو کے نعرے لگاتے رہے۔

اپوزیشن اراکین اپنے نشستوں سے اٹھ کرسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کیا تو دونوں جانب کے اراکین آپس میں الجھ پڑے۔

پی ٹی آئی کے فضل حکیم اور اے این پی کے بہادر خان نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑ لیا ۔

نگہت اورکزئی ڈیسک پر کھڑی ہوئیں تو سپیکر مشتاق غنی اور  نگہت اورکزئی کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور صوبائی وزیر اطلاعات شوکت  یوسفزئی اپنی اپنی بات پر ڈٹ گئے۔

گزشتہ روز سے حکومت اور اپوزیشن اپنے اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں جسکا نتیجہ آج اس شکل میں سامنے آئے جو پختونخؤا اسمبلی کی کبھی روایت نہیں رہا ۔