Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممتاز صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر قمر احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 12:01pm

کراچی میں ممتاز صحافی اور کرکٹ کمنٹیٹر قمر احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔

-294 صفحات پر مشتمل کتاب میں ماضی کے قصے اور کھلاڑیوں کے ساتھ اور میدان میں پیش آنے والے دلچسپ و ناقابل فراموش واقعات درج ہیں، تقریب میں کتاب کے مصنف قمر احمد نے وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ سے جڑے واقعات بھی سنائے۔

کتاب "فار مور دین اے گیم" کی رونمائی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس، مشتاق محمد، وسیم باری، صادق محمد سمیت اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، حبیب بینک کے چئیرمین سلطان علی الانہ، صدر اور سی ای او محمد اورنگزیب سمیت کئی ممتاز شخصیات موجود تھیں جنہوں نے قمر احمد کی کتاب کو قیمتی سرمایہ قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر قمر احمد نے اپنی دستخط شدہ کتاب مہمانوں میں تقسیم کی۔