Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے

شائع 18 فروری 2020 11:25am

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میلہ سجنے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے، شہرِ قائد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی، رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں ملک کے 350 معروف فنکار پرفارم کریں گے، ٹیمیں بھی بھرپور ایکشن دکھانے کو تیار ہیں۔

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز کیلئے بس 2 دن باقی ہیں، ملک کے 4 شہروں میں کرکٹ کی بہار آئے گی۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی۔

افتتاحی تقریب میں گلوکار سُر بکھیریں گے اور رنگ و نور کی برسات ہوگی۔ راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا خوب تڑکا لگے گا۔

 پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام کپتانوں کے ساتھ پریس کانفرنس کریں گے۔

 کراچی میں موجود چاروں ٹیمیں بھی ایکشن میں آنے کو بے تاب ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز آج ٹریننگ کریں گی جبکہ اسلام آباد اور پشاور پریکٹس میچ کھیلیں گی۔