Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے'

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 11:48am

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مایہ ناز بلے باز عمر اکمل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے، میں وزیراعظم کو اس چیز کا کریڈٹ دوں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوشش ہے کہ شروعات سے لے کر اختتام تک اچھا کھیلیں، میرا کوئی گول نہیں ہے کنڈیشنز کے مطابق پرفارم کرونگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی یہاں آکر بہت خوش ہیں۔ ہر سال یہاں پی ایس ایل ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ آئے گی تو اور مزہ آئے گا۔

جارح مزاج بلے باز نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل سے کوئی مقابلہ نہیں رہتا، 70 فیصد پرفارمنس پر اور 30 فیصد فٹنس پر کام کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنچری بناؤں یا نصف سنچری کوئٹہ کو جیتوانا مقصد ہے۔