Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمر شریف کی صاحبزادی حرا عمر انتقال کر گئیں

اپ ڈیٹ 18 فروری 2020 03:15pm

اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا عمر گردے کی پیوندکاری ٹھیک نہ ہونے کے باعث انتقال کر گئیں۔حرا عمر نے چند ہفتے قبل آزاد کشمیر کے ایک نجی کلینک سے گردوں کی پیوندکاری کروائی تھی۔

ذرائع کے مطابق حرا عمر کو 5 روز قبل نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔34 سالہ حرا 3 ہفتے تک آزاد کشمیر میں زیرعلاج رہیں۔ حرا نے آزاد کشمیر میں گردے کی پیوندکاری کروائی۔

گردے کی پیوندکاری کے بعد حرا کی طبیعت مزید بگڑگئی۔گردے کی پیوندکاری کیلئے ڈاکٹروں کو 34 لاکھ روپےدئے۔

اہلخانہ کے مطابق آزاد کمشیر میں حرا کی طبیعت بہتر نہ ہوئی جس کے بعد انہیں 5 روز قبل لاہور کے ایک نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

حرا کے بھائی جواد عمر نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ہیومن آرگنز ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو درخواست دے دی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی بہن 2017  سے ڈائیلاسسز کروا رہی تھی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ایجنٹ کے ذریعے ہم ڈاکٹر فواد ممتاز تک پہنچے اور اُن ہی کی غفلت سے حرا کا انتقال ہوا ہے۔

دوسری جانب غیرقانونی پیوندکاری پر پنجاب ہیومن آرگانز ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی متحرک ہوگئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹرعدنان احمد  کہتے ہیں ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کےلئے ٹیم تشکیل دے دی۔