Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھلوں اور سبزیوں کی برآمدات مشکلات سے دوچار

شائع 17 فروری 2020 03:57pm

کنٹینرز کی قلت اور کرائے میں اضافے کے باعث پھلوں اور سبزیوں کی برآمد مشکلات سے دوچار ہوگئی۔

برآمدکنندگان کا کہنا ہے کہ چین سے اشیا کی آمد میں کمی کی وجہ سے کنٹینرز کی قلت ہے، ماہانہ پندرہ سو کے بجائے صرف ایک ہزار کنٹینرز دستیاب ہیں، مشیر تجارت کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔

پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات مشکلات سے دوچار ہوگئیں۔ برآمدات کے لئے کنٹینرز کم پڑ گئے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن  کے سرپرست اعلی وحید احمد کے مطابق  چین سے درآمدی مصنوعات کی آمد میں کمی کی وجہ سے  پاکستان میں کنٹینر کی قلت پیدا ہوگئی۔

 کینو، آلو اور پیاز  کی برآمد عروج پر ہے تاہم برآمدکنندگان کو خالی کنٹینرز دستیاب نہیں۔

 ماہانہ بنیادوں پر پندرہ سو کے لگ بھگ کنٹینرز کی ضرورت ہے،  تاہم صرف ایک ہزار سے گیارہ سو کنٹینرز دستیاب ہیں

ان کا کہنا تھا شپنگ کمپنیوں کی جانب سے  فریٹ چارجز میں اضافہ بھی ایکسپورٹ کمی کا سبب بن رہا ہے۔

ایسوسی ایشن نے اس صورتحال سے  وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔