Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ہاٹ منی کی مالیت 3 ارب ڈالر سے تجاوز

شائع 17 فروری 2020 03:47pm
کاروبار

پاکستان میں ہاٹ منی کی مالیت تین ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی، رواں ماہ ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم اکیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔

پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژری بلز میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے پُرکشش بن گیا۔ سرمایہ کاری کی مالیت تین ارب گیارہ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق صرف جنوری کے دوران  گورنمنٹ پیپرز میں ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔ امریکا سے اکیاسی کروڑ ڈالر  اور برطانیہ سے دو ارب بارہ کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے  پاکستانی معیشت میں بہتری کی رپورٹ کے بعد غیرملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔