Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے پی ٹی : گیس لیکیج کی خبریں افواہ قرار

شائع 17 فروری 2020 03:40pm

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے بندرگاہ پر گیس لیکیج سے متعلق تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا،۔

وہ کہتے ہیں اگر کچھ ہوتا تو پورٹ پر کام کرنے والے پہلے متاثر ہوتے، کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کے پی ٹی کی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جمیل اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  کراچی کے شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ کسی برتھ پر کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر کا کہنا تھا کہ  کے پی ٹی کی برتھ پر معمول کے مطابق کام جاری ہے،۔

چیئرمین کے پی ٹی نے رپورٹ جلد سامنے آنے کا اعلان کیا۔

چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کمیشن بنانے پر اعتراض نہیں، کے پی ٹی ملوث ہوئی تو مکمل ذمہ داری قبول کریں گے۔