Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نقاب پر تنقید: اے آر رحمان کی بیٹی کا ملعونہ تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب

شائع 17 فروری 2020 03:45pm

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے اُن کے برقع اور نقاب کو طنز کا نشانہ بنانے والی ملعونہ و گستاخ تسلیمہ نسرین کو کرارا جواب دیتے ہوئے چُپ کروادیا۔

گزشتہ دنوں ٹوئٹر پر نام نہاد مصنفہ ملعونہ تسلیمہ نسرین نے خدیجہ رحمان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'میں اے آر رحمان کی موسیقی کو بہت پسند کرتی ہوں لیکن جب بھی میں اُن کی بیٹی کو دیکھتی ہوں تو گھُٹن محسوس کرتی ہوں'۔

ملعونہ نے مزید لکھا تھا کہ ' یہ واقعی پریشان کن ہے کہ کتنی آسانی سے ایک پڑھی لکھی اور فنکار خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی کی برین واشنگ کردی جاتی ہے'۔

خدیجہ رحمان نے ٹھوس دلائل کے ساتھ ملعونہ تسلیمہ کی ٹویٹ کا جواب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ 'ابھی صرف ایک سال ہی ہوا ہے اور یہ عنوان ایک بار پھر زیرِگردش ہے، ملک میں اس وقت بہت کچھ ہورہا ہے مگر لوگ اس بارے میں فکرمند ہیں کہ ایک عورت کیسا لباس کو پہننا چاہتی ہے۔ واہ، میں کافی حیران ہوں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'ہر بار جب یہ موضوع چھیڑا جاتا ہے تو مجھ میں آگ بھڑک اُٹھتی ہے اور میرا بہت کچھ کہنے کا دل کرتا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران مجھے خود کا ایک مختلف ورژن ملا ہے جو میں نے اتنے سالوں میں نہیں دیکھا'۔

 

View this post on Instagram

 

Been only a year and this topic is in the rounds again..there’s so much happening in the country and all people are concerned about is the piece of attire a woman wants to wear. Wow, I’m quite startled. Every time this topic comes the fire in me rages and makes me want to say a lot of things..Over the last one year, I’ve found a different version of myself which I haven’t seen in so many years. I will not be weak or regret the choices I’ve made in life. I am happy and proud of what I do and thanks to those who have accepted me the way I am. My work will speak, God willing.. I don’t wish to say any further. To those of you who feel why I’m even bringing this up and explaining myself, sadly it so happens and one has to speak for oneself, that’s why I’m doing it. 🙂. Dear Taslima Nasreen, I’m sorry you feel suffocated by my attire. Please get some fresh air, cause I don’t feel suffocated rather I’m proud and empowered for what I stand for. I suggest you google up what true feminism means because it isn’t bashing other women down nor bringing their fathers into the issue 🙂 I also don’t recall sending my photos to you for your perusal 🙂

A post shared by 786 Khatija Rahman (@khatija.rahman) on

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 'نہ میں کمزور پڑوں گی اور نہ ہی اپنے انتخاب پر افسوس ہے، مجھے اپنے کام پر خوشی اور فخر ہے اور ان لوگوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے اس طرح قبول کیا ہے'۔

خدیجہ نے لکھا کہ 'آپ کو میرے پہناوے کی وجہ سے گھٹن ہوئی جس پر میں معذرت خواہ ہوں، آپ ایسا کریں کہ باہر نکلیں اور تازہ ہوا لیں'۔

انہوں نے تسلیمہ کو مشورہ دیا کہ 'آپ بھی گوگل پر سرچ کریں کہ اصل میں فیمینیزم کیا ہے؟ اس کا مطلب دوسری خواتین کو ہراساں کرنا نہیں ہے اور نہ ہی ان کے باپ دادا کو کسی معاملے میں لانا ہے'۔