Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران کا امریکا سے مذاکرات سے انکار

شائع 17 فروری 2020 03:33pm

ایران نے امریکا کے دباو پر مذاکرات سے انکار کردیا۔ ایران نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ  امریکی دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے۔

 صدر حسن روحانی کہتے ہیں کہ امریکا اقتصادی پابندیاں ختم کرکے جوہری معاہدے کی پاسداری کرے۔ ایران کے بغیر مشرقی وسطیٰ میں امن نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل امریکی میزائل حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق ہوئے تھے جس کےبعدایرانی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے تاہم اس میں کسی قسم کی ہلاکتیں نہیں ہوئی تھیں ۔

 مشرق وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا۔ اور وہاں پر جنگ کے  بادل منڈلانے لگے تھے۔

اب ایران نے پھر دباو پر امریکا سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔