Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

حضرت ابوبکرصدیق کا یوم وفات

شائع 17 فروری 2020 03:29pm

خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کا یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، اس سلسلے میں ملک کے تمام بڑے شہروں میں جلسے سیمینار اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔

 پیغمبر اسلام کے پہلے خلیفہ راشد اور عشرہ مبشرہ میں شامل  حضرت ابوبکر صدیق انبیاء اور رسولوں کے بعد انسانوں میں  سب سے افضل قرار پائے۔

 ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریم کے رفیق سفر بھی تھے، ابوبکر کے ساتھ   صدیق کا لقب بھی لگایا جاتا ہے جسے ابوبکر صدیق  کی تصدیق و  تائید پر نبی کریم نے عطا فرمایا۔

آپ  مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے،

  غزرہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں نبی کریم  کے ہم رکاب رہے،  نبی کریم ﷺنے دنیا سے رخصت کے وقت آپ کو مسجد نبوی میں نماز کی امامت کا حکم دیا۔

 آپ  نے اسلام اور اس کے بعض فرائض سے انکار کرنے والے عرب قبائل سے جنگ کی، عراق و شام کو فتح کرنے کے لئے لشکر روانہ کیا، آپ  کے عہد خلافت میں عراق کا بیشتر حصہ اور شام کا بڑا علاقہ فتح ہوچکا تھا۔

آپ 22 جمادی الثانی سنہ 13 ہجری کو 63 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔