Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر پختونخوا اسمبلی : احتجاج، اسپیکر ڈائس کا گھیراو

شائع 17 فروری 2020 03:26pm

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کے دوران  اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا ۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی بولے اسپیکر کا رویہ بھی وزیراعلی کی طرح ہوگیا ہے۔

 خیبر پختونخوا اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔  اپوزیشن نے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا تھا کہ اسپیکر کا رویہ بھی وزیراعلی کی طرح ہو گیا ہے۔ گھر سے گورنر کا فرمان جاری کر دیتے ہیں۔

اپوزیشن کے احتجاج کے دوران اسپیکر مشتاق غنی نے اجلاس دس منٹ کے لئے ملتوی کیا تو پی پی پی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے اسپیکر کی کرسی سنبھال لی۔

 صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں یہ جوایشواٹھاتےہیں پھراس سےبھاگ جاتےہیں۔

 اپوزیشن اورحکومتی اراکین کی طرف سے ایک دوسرے کو دھکمیاں شروع ہونے کے بعدا سپیکر نے ہنگامہ آرائی میں اسمبلی اجلاس کل دو بجے تک کے لئےملتوی کردیا۔