Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ اور اسلام آباد کے کھلاڑی رواں سیزن میں شاندار کارکردگی کیلئے پُرعزم

اپ ڈیٹ 17 فروری 2020 02:23pm

کراچی: دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میڈیا انٹرایکشن ہوا۔ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی بھی اچھے ہیں۔

اس کے علاوہ شین واٹسن اور فواد احمد اس بار بھی کوئٹہ کو ٹائٹل جتوانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی پوری توجہ پی ایس ایل پر ہے جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پی ایس ایل بہت اہم ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے صلاحیتوں کا لوہا منوانے کا عزم ظاہر کیا۔