پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں کون کونسے فنکار جلوہ گر ہونگے؟
ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے۔ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرارلحق اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا میلہ 20 فروری سے سجے گا، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا۔
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی، سوچ بینڈ اور آئمہ بیگ آواز کا جادو جگائیں گے۔
پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں شامل چاروں گلوکار بھی افتتاحی تقریب میں جلوہ گر ہوں گے۔
افتتاحی تقریب جمعرات کی شام 6 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگی، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے میچ میں رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔
Comments are closed on this story.