Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارے کا عملہ اپنے ہاتھ ہمیشہ پیچھے کیوں رکھتا ہے؟

اپ ڈیٹ 16 فروری 2020 09:53am

فضائی سفر کرتے ہوئے اگرآپ غور کریں تو دیکھیں گے کہ طیارے کا عملہ ہمیشہ مسافروں کو خوش آمدی دکہتے ہوئے اپنے ہاتھوں کو کمر کے پیچھے رکھتا ہے۔

اس کے بعدعملہ جب واپس طیارے کے کیبن کی طرف جاتاہے تو بھی وہ یہ نہیں دیکھتے کہ سیٹ بیلٹ ٹھیک سے باندھی گئی ہے، مسافروں نے موبائل فونز بند کردئیے ہیں یا نہیں۔ لیکن وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق ایسا وہ ایک بہت خاص وجہ سے کرتے ہیں، جو اکثر افراد کو معلوم نہیں۔ وہ وجہ بھی کافی سادہ ہے۔ طیارے کے ٹیک آف سے قبل عملے کو پرواز میں سفر کرنے والے مسافروں کی گنتی کرنا ہوتی ہے۔

اس کا ایک طریقہ تو یہ ہے پرواز میں مسافروں کی آمد کے وقت ان کی گنتی ہو یا دوسرا یہ کہ جب مسافر نشستوں پر بیٹھ جائیں۔

اس مقصد کے لیے طیارے کے عملے کے پاس ایک خصوصی کاؤنٹر ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاتھ کمر پر ہوتے ہیں کیونکہ وہ کاؤنٹر کے ذریعے مسافروں کی گنتی کررہے ہوتے ہیں۔

ایسا کرتے ہوئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہ بنیں۔ اس لئے اپنے ہاتھ کمر کے پیچھے رکھتے ہیں۔