Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک کی بچّے کے ساتھ موٹر سائیکل پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد

شائع 16 فروری 2020 03:54am

کراچی: کپتان شعیب ملک نا صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ عام زندگی میں بھی سب کے دل جیتنے کا فن خوب جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے  جسے دیکھ کر شعیب ملک کے مداح ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

شعیب ملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تیاری کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ایک بچّے کی موٹر سائیکل پر اس کیساتھ بیٹھ کر پہنچے۔

یہ دیکھ کر وہاں موجود سیکیورٹی اہلکار بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے، جبکہ شعیب ملک نے مذکورہ بچے کی فرمائش پر ان کیساتھ تصویر بھی بنائی۔

اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر کرکٹ شائقین ایک چھوٹے بچے کیساتھ اس طرح محبت کا اظہار کرنے پر ان کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔