Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مرحوم نعیم الحق کا وزیراعظم کیلئے آخری پیغام سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 16 فروری 2020 10:26am
فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کینسر کی وجہ سے وفات پا گئے ہیں، ان کا آخر ی پیغام منظر عام پر آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے آخری پیغام میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

مرحوم نعیم الحق نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ شکرگزار ہیں کہ وزیراعظم ان سے ملاقات کیلئے آئے اور ان کی خیریت بھی دریافت کی، ہم لوگوں نے مل بیٹھ کر سیاست اور موجودہ حالات پر طویل گفتگو کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ان سے ملنے گئے تھے، جس کے جواب میں انہوں نے یہ پیغام جاری کیا تھا۔