مکّار مودی کی امریکی صدر سے بھی چالبازی
نئی دہلی: بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ اس ماہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورے پر ان کی نظر بھارتی کی غربت اور کچی آبادی پر نہ پڑجائے، اسی لیے شہر احمد آباد کی صفائی کی جارہی ہے اور کچی آبادی کے سامنے ایک طویل دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ صدر ٹرمپ کی نظروں سے اوجھل رہے۔
غریبوں کی یہ آبادی احمد آباد ایئرپورٹ کے راستے پر واقع ہے، اس کے سامنے دیوار تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار کا کہنا ہے کہ مجھے حکم ملا ہے جتنا جلدی ممکن ہو یہ دیوار بنائی جائے اور اسی وجہ سے دن رات کسی ناغے کے بغیر 150 مزدور اس منصوبے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔
جھونپڑپٹی کے گرد بنائی جانے والی یہ دیوار 7 فٹ اونچی اور اس کی کل لمبائی 400 میٹر ہوگی جس کی تعمیر کے بعد دیوار کے عقب میں رہنے والے انتہائی غریب 800 خاندان امریکی صدر کی نگاہوں سے اوجھل ہوجائیں گے اور مہمان کو سب اچھا ہی دکھائی دے گا۔
دو برس قبل صدر ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل بھی بھارت کو غربت سے پاک دکھانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی اور اس مقصد کیلئے سینکڑوں بھکاریوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کردیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.