Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے

اپ ڈیٹ 15 فروری 2020 06:20pm

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں ۔ وہ کراچی میں آغا خان اسپتال میں زیر علاج تھے ۔

نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور پی ٹی آئی کے بانی رہنماوں میں شمار کیے جاتے تھے۔

نعیم الحق  کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ کچھ عرصے سے ان کی طبعیت مسلسل خراب تھی ، ان کی کل عصر کے بعد کراچی میں تدفین کی جائیگی۔

انہوں نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دی تھیں ۔وہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے پر بھی تعینات رہے چکے ہیں ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا اپنے دیرینہ ساتھی نعیم کے انتقال سے سخت صدمہ ہوا، نعیم الحق تحریک انصاف کے دس بانی ارکان میں شامل تھے وہ پی ٹی آئی کی تئیس سالہ جدوجہد میں میرے ساتھ کھڑے رہے ۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دو سال میں نعیم الحق کو بہادری کے ساتھ کینسر سے لڑتے دیکھا ۔۔ آخری وقت تک وہ جتنا ممکن ہوا پارٹی معاملات میں شریک رہے ۔ نعیم الحق کی موت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 15, 2020