Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کا قتل ، آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

اپ ڈیٹ 15 فروری 2020 04:38pm

آئی جی سندھ نے رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

پولیس حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ  وہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کریں، یہ بھی کہا مقتولہ کے اہل خانہ کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اظہار مذمت کیا ہے اور ٹویٹ کیا کہ  شہناز انصاری کے قتل کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور پارٹی کا اثاثہ تھیں۔