Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپہ، اہم ریکارڈ قبضے میں لےلیا

اپ ڈیٹ 15 فروری 2020 01:27pm
فائل فوٹو

نیب لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپے مار کر اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ چھاپے کےلئے جوڈیشیل مجسٹریٹ سے باقاعدہ اجازت نامہ لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے شریف فیملی کے لاہور میں واقع کاروباری دفاتر 55 کے اور 91 ایف ماڈل ٹائون سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ شریف گروپ آف انڈسٹریز کے چیف فنانشل آفیسر کے دفتر سے اہم دستاویزات بھی نیب نے قبضہ میں لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ اور بے نامی کمپنیاں 55 کے ماڈل ٹائون سے آپریٹ ہوتی تھی۔

ذرائع کے مطابق نیب کو شریف فیملی کی بے نامی کمپنی یونی ٹاس اور وقار ٹریڈنگ سمیت دیگر سے متعلق ریکارڈ مطلوب ہے۔ چھاپے شہباز شریف کے خلاف نیب میں زیر تحقیقات ٹی ٹی اسکینڈل میں اہم ریکارڈ کی موجودگی کی اطلاع پر مارے گئے ہیں۔