Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی میں خدمت مرکز کا افتتاح کردیا

اپ ڈیٹ 15 فروری 2020 01:37pm
فائل فوٹو

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سیف سٹی میں خدمت مرکز کا افتتاح کردیا، وزیراعظم کو سیف سٹی پراجیکٹ پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم کو سیف سٹی کے دائرہ کار اور سیکیورٹی مؤثر بنانے اور استعداد دائرہ کار بڑھانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں ہیں، وزیراعظم محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے صحت انصاف کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور مستحق افراد میں انصاف کارڈ تقسیم کریں گے۔

گورنر اور وزیراعلیٰ  پنجاب وزیراعظم سےملاقات کریں گے، ساتھ ہی عمران خان "پولیس خدمت مرکز  کےگلوبل پورٹل کا اجرا بھی کرینگے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، جس میں گیس کی قیمتوں اور بجلی کے بلوں کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں دالوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی پر بریفنگ دی جائے گی،

 مشترکا مفادات کونسل کے مستقل سیکریٹریٹ کی منظوری ہوگی، جس کا سیکریٹریٹ وزارت بین الصوبائی روابط میں قائم ہوگا۔

کابینہ پاکستان نرسنگ کونسل کے ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی، اجلاس میں بچوں کےحقوق کے کمیشن کے قیام کی منظوری ہوگی۔