Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل فائیو کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

شائع 15 فروری 2020 07:56am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

نیدرلینڈز کے ڈرک نینس، جنوبی افریقا کے ایج ڈی ایکرمین، انگلینڈ کے مارک بٹچر اور ڈومینک کارک پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔

-APP

ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ونکنز اور جونٹی روڈز بھی پینل میں شامل ہیں۔

پہلی بار قومی زبان میں کمنٹری نشر کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

رمیز راجہ، وقار یونس، بازید خان اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔