Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اور طالبان ایک ہفتے  کیلئے پرتشدد کارروائیاں روکنے پر متفق

شائع 15 فروری 2020 06:15am

امریکا اور طالبان ایک ہفتے  کیلئے پرتشدد کارروائیاں روکنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ بم دھماکے اور خودکش حملے نہیں کیے جائیں گے۔

 صدر ٹرمپ کہتے ہیں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کا وقت آگیا ہے۔

معاہدے کے تحت سڑک کنارے بم دھماکے، خودکش حملے اور راکٹ حملے نہیں کئے جائیں گے۔

پُرتشدد کارروائیوں میں کمی پر امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امن معاہدہ بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ طالبان کے ساتھ  مذاکرات کا نتیجہ آئندہ ایک دو ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا کیا جاسکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے افغان طالبان سے مذاکرات میں نمایاں پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے  کہا پر تشدد واقعات میں کمی پر اتفاق سے اٹھارہ سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئیں۔ افغان مسئلے کے سیاسی حل پر متفق ہیں۔

افغان صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہے اور میں خوش ہوں کہ امن سے متعلق ہمارے اصولی مؤقف کے نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد بے حس خونریزی کا خاتمہ ہے۔