Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کے مقامی بچوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جانے کا انکشاف

شائع 15 فروری 2020 05:51am

کراچی: سندھ کے شہری علاقوں میں پورے پاکستان کے ڈومیسائل بن رہے ہیں، جس کے باعث کراچی کے مقامی بچے یونیورسٹیز میں داخلے اور سرکاری نوکریوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

کراچی کے مقامی بچوں کے حق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے، رشوت کے عوض غیرمقامی لوگوں کو ڈومیسائل جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث مقامی بچے نہ صرف تعلیمی اداروں میں داخلوں سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ سرکاری نوکریوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عرفان میروانی کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ڈومیسائل کا طریقہ کار مزید سخت کردیا گیا ہے۔

جعلی ڈومیسائل کے اجرا کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی جانب سے ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے سندھ حکومت اور نادرا حکام کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔