Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پُراسرار طور پر لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کی تلاش جاری

شائع 15 فروری 2020 03:13am

لاہور: پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ایس ایس پی مفخر عدیل کی تلاش جاری ہے۔ ایک ملازم سمیت چار افراد پولیس کی حراست میں ہیں۔

اہلیہ سمیت درجنوں افراد کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ پولیس نے اڑھائی سو سے زائد نمبروں کی سی ڈی آرز بھی چیک کی ہے۔

مختلف پہلوؤں پر تفتیش کیلئے پولیس کو ایس ایس پی کے دوست اسد بھٹی کی بھی تلاش ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد بھٹی کی کچھ ماہ قبل اغوا ہونے والے سابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلا سے لڑائی ہوئی تھی، اغوا سے چند روز قبل شہباز تتلہ اور اسد بھٹی کو فیصل ٹاؤن والے گھر میں دیکھا گیا تھا۔ اب اسد بھٹی کا موبائل بھی بند ہو چکا ہے اور پولیس اسد بھٹی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس مفخر عدیل کے برطانیہ کے نمبر سے بنائے گئے فیس بک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے بھی کوشاں ہے۔