Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑے ہوں گے'

شائع 15 فروری 2020 03:05am
فائل فوٹو

راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی سلامتی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، اور پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔