Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے ہاں پانچویں بیٹی کی آمد

شائع 14 فروری 2020 05:15pm

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے ہاں ایک اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بوم بوم نے آفریدی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللہ پاک نے انہیں ایک اور بیٹی سے نواز دیا ہے۔

انہوں نے اپنی پانچوں بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھ پر اللہ پاک کی لامحدود رحمت اور کرم نوازی ہے، اللہ نے مجھے پہلے ہی 4 بیٹیاں عطا کی ہوئی تھیں اور اب پانچویں سے بھی نواز دیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں یہ اچھی خبر اپنے خیر خواہوں سے شیئر کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شاہد آفریدی کی 4 بیٹیاں ہیں جن کے نام اقصیٰ، انشا، اسمارہ اور اجواہ آفریدی ہیں۔