Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹارکٹیکا میں گرمی پڑ گئی

شائع 14 فروری 2020 06:21pm

ماحولیاتی تبدیلی کا ہیبتناک اثر اپنے رنگ دکھانے لگا۔ قطب جنوبی یعنی  انٹارکٹیکا میں پہلی گرمی پڑگئی۔

زمین کی تاریخ میں پہلی بار انٹارکٹیکا میں درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دنیا میں برف کے سب سے بڑے ذخائر  کو ماحولیاتی عدم استحکام کے خطرات لاحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیمور آئی لینڈ پر موجود برازیل کے سائنسدان نے 9؍ فروری کو علاقے میں 20.75 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔