Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مائیک پومپو کا بڑا دعویٰ

شائع 14 فروری 2020 03:41pm

افغان امن مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیو نے بڑا دعویٰ کردیا ۔

وہ کہتے ہیں امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے کہا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہم پرتشدد کارروائیوں میں صرف کاغذ پر ہی نہیں بلکہ حقیقت میں بڑی حد تک کمی لاسکتے ہیں۔

مائیک پومپو نے کہا کہ  اگر ہم اس منزل پر پہنچ سکے اور ہم اس صورتحال کو کچھ عرصے کیلئے ایسے ہی برقرار رکھ سکے تو پھر ہم افغان عوام کی امنگوں کے مطابق صحیح معنوں میں مفاہمت کے لیے سنجیدہ بات چیت کے دور  کا آغاز کرنے کے قابل ہو جائیں گے جس میں تمام افغان شریک ہوں گے۔