چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ
قومی اسمبلی کےاجلاس کے دوران وزارت خزانہ نے بتایا کہ چینی پر سیلز ٹیکس کی شرح آٹھ فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کردی گئی ہے۔ چینی پر ٹیکس کے اثرات تین روپے فی کلو اضافے کی صورت میں پڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ مینو فیکچررز ساٹھ روپے کلو کے لحاظ سے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔
وزارت خزانہ نے بتایا کہ خوردنی تیل اور گھی پر سولہ فیصد درآمدی ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔ اس وقت ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب بیس کروڑ ڈالر ہے۔ گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آٹھ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.