آئی ایم ایف کی سب اچھا کی رپورٹ
آئی ایم ایف نے سب اچھا کی رپورٹ کردی۔
حکومت نے معیشت کو سنبھال لیا، آئی ایم ایف کی حکومت کو شاباش، اپنے اعلامیہ میں آئی ایم ایف نے حکومت کی کاوشوں کی خوب تعریفیں کیں اور کہا کہ پچھلے چند ماہ میں حکومت نے واضح طور پر معاشی اصلاحات کیں۔
اعلامیے کے مطابق کارکردگی کے حوالے سے دسمبر کے تمام اہداف حاصل کئے ، مالیاتی خسارہ کم ہوا، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے، انٹرنیشنل ریزروز میں بہتری توقعات سے بھی بڑھ کر ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ تمام انڈیکیٹرز ہوتے ہوئے، ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونے اور سپلائی سائیڈ رکاوٹیں وقتی ثابت ہونے پر پاکستان میں مہنگائی اب کم ہونی چاہئے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.