Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم سی سی نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

شائع 14 فروری 2020 04:38pm

ایم سی سی کا دورہ پاکستان میں فاتحانہ آغاز، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ مہمان ٹیم اتوار کو پاکستان شاہینز سے ون ڈے میچ کھیلے گی۔

ہوم گراؤنڈ پر بھی لاہور قلندرز کو شکست، قذافی اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلے باری آئی لیکن بڑا اسکورنہ کرسکے۔ فخر زمان نے 45 اور پھر کپتان سہیل اختر نے 40 رنز بنائے، میزبان ٹیم 5 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم کی 2 وکٹیں جلد گرگئیں اور پھر تجربہ کار بلے باز سنگاکارا بھی وکٹ دے بیٹھے۔ لیکن بعد میں روی بوپارا اور سمت پیٹل نے ذمہ داری دکھائی۔

سمت نے 31 اور بوپارہ نے 42 رنز کا حصہ ڈالا، مہمان ٹیم نے ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔