Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکی کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

شائع 14 فروری 2020 01:37pm

ترک صدر نے پاکستان کیساتھ تجارتی حجم 5ارب ڈالرتک لےجانےکااعلان کردیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ترکی کا تجارتی حجم بہت کم ہے تاہم انہوں نے اس موقعے پر  پاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے اسے 5 ارب ڈالر تک لے جانے کہا۔

ترک صدر نے  اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کیا ۔

ترک صدر پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقات کوفروغ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سی پیک منصوبےسےپاکستانی معیشت مضبوط ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ  ترکی  نے مشکل معاشی حالات  میں عزم وہمت سےقابو پایا۔

ترک صدرنے مزید کہا کہ ترکی میں اعلیٰ علاج کی تمام سہولتیں ہیں  اور پاکستانیوں کےعلاج کیلئےترکی کےدروازےکھلےہیں۔

اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کو  اپنا دوسراگھر بھی قرار دیا اور کہا کہ  اتنی اچھی میزبانی پرپاکستان کے شکرگزارہیں۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکہیں کم ہے،

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کیساتھ تجارت کو5ارب ڈالرتک لےجائیں گے،اسلئے  ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے۔