Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

مارچ کے آخر میں ہونے والی پاک جنوبی افریقہ مجوزہ سیریز منسوخ

اپ ڈیٹ 14 فروری 2020 11:58am

لاہور: پاکستان میں کرکٹ فینز کیلئے بری خبر، مارچ کے آخر میں ہونے والی پاک جنوبی افریقہ مجوزہ سیریز منسوخ ہوگئی۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں نے ورک لوڈ کی وجہ سے پاکستان آنے سے انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے جنوبی افریقہ کو راولپنڈی میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کیلئے دعوت دی تھی، پی سی بی کے مطابق دونوں بورڈز سیریز کیلیے نئی ونڈو تلاش کررہے ہیں۔

مارچ کے آخر میں ہونے والی پاک جنوبی افریقہ مجوزہ سیریز منسوخ

جنوبی افریقی کرکٹرز نے ورک لوڈ کی وجہ سے آنے سے انکار کیا

دونوں بورڈز سیریز کیلئے نئی ونڈو تلاش کررہے ہیں، پی سی بی

پی سی بی نے پی ایس ایل کے بعد 3 ٹی 20 میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی