Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش، حقیقت کا روپ بھرنے پر زور

شائع 13 فروری 2020 07:52pm

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  خطے میں اہم شخصیات کے دورے سے قبل عالمی برادری کو  بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے ڈرامے سے خبردار کررہے ہیں،پاکستان اوربھارت کے درمیان صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو اب حقیقت کا رنگ دیا جانا چاہیے۔

خطے میں اہم شخصیات کے دورے سے قبل بھارت   فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ کرسکتا ہے  ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ترک صدر آج  اور  اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سولہ فروری کو  پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔

عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ  ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارت کو جدید نظام کی فراہمی سے پاکستان کو تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے  امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش کو حقیقت کا روپ دیا جانا چاہئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ  ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔