Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا متحدہ کابینہ میں واپس آگئی ؟

شائع 13 فروری 2020 05:28pm

کیا ایم کیوایم خاموشی سے کابینہ میں واپس آگئی ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا ۔ جس میں ایم کیوایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی اور وزیر منصوبندی اسد عمر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورسندھ کے لیے فنڈز کی فراہمی سے متعلق معاملات پر مشاورت کی گئی ۔

یاد رہے ابھی ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول کے دوبارہ کابینہ میں شامل ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔