Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی معیشت جمود کا شکار

شائع 13 فروری 2020 05:26pm
فائل فوٹو

بین الاقوامی مالیاتی سے بات چیت پر حکومت اطمینان کا اظہار کر رہی ہے، لیکن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے، معیشت میں بہتری نہیں آرہی، معاشی ترقی کی رفتار کم ہو رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

آئی ایم ایف سے مذکرات پر حکومت کا اظہار اطمینان،معاشی بہتری اور منی بجٹ نہ لانے کی باتیں لیکن آئی ایم ایف نے بتا دیا کہ معیشت میں کوئی بہتری نہیں آرہی،مہنگائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

ایف بی آر کی کارکرگی پر بھی تشویش ظاہر کردی ،صورتحال پر قابو پانے کے لئے  امپورٹ ٹیرف کم اور برآمدات میں اضافے کے لئے آزاد تجارتی معاہدے کئے جائیں۔

ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کو بتادیا تھا کہ بجلی کے بلند قیمتوں کے باعث برآمدات اور صنعتی ترقی میں اضافہ ممکن نہیں تاہم آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تعلیم، صحت، سیوریج اور  بجلی کی مد میں اخراجات میں اضافہ کرنا ہوگا۔