Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کو چیف جسٹس نے بے گناہ قرار نہیں دیا

شائع 13 فروری 2020 05:20pm

معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو عدالت نے بلالیا تو اس میں ناراض ہونے کی کیابات ہے،بلاول بھٹو کو چیف جسٹس نے بے گناہ قرار نہیں دیا۔

 معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پہلے ایک صاحب کہتے تھے، مجھے کیوں نکالا، اب ایک صاحب کہتے ہیں، مجھے کیوں بلایا۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  عدالت نے بلالیاتوناراض ہونے کی کیا بات ہے۔

شہزاداکبر نے مزید کہا کہ  چیف جسٹس نے بلاول بھٹو کو  بے گناہ قرارنہیں دیا،  اب ایک صاحب کہتے ہیں، مجھے کیوں بلایا۔

شہزاداکبر کا کہنا تھا کہ  قانون سے کوئی بھی مبرانہیں۔