Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف پاکستانی فلمی اداکار فہمید احمد خان انتقال کرگئے

شائع 13 فروری 2020 02:40pm

کراچی: پاکستان کے معروف فلمی اداکار فہمید احمد خان 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

فہمید احمد خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد ابوذر غفاری گلستان جوہر بلاک نمبر 15 عقب نعمان ہیون میں ادا کی گئی جس کے بعد اُنہیں گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پھر پی ٹی وی پر معروف ہدایتکاروں جیسے قاسم جلالی، کاظم پاشا اور بختیار احمد کے ساتھ بہت سارے ڈرامہ سیریل بھی کئے۔

فہمید احمد خان کے انتقال پر فلم ریڈیو اور اسٹیج کے فنکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔