Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے: ڈیرن سیمی

شائع 13 فروری 2020 02:17pm

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو کو شروع ہونے میں 6 روز باقی رہ گئے ہیں۔ پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی نے کراچی میں انفرادی ٹریننگ کی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے، یہ گھر جیسا ہے۔

ملک میں پھر ہوگی کرکٹ کی بہار، سب کوبے چینی سے پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا ہے انتطار۔۔ ٹیموں نے کمر کسنا شروع کردی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان ایکشن ہوئے اور جم کر ٹریننگ کی۔

ادھر اسلام آباد یونائیٹڈ بھی تیاریوں میں مصروف ہے، ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس سیشن کیا۔