Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کو مثبت پیغام دینے پاکستان آئے ہیں، کمار سنگاکارا

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 12:59pm

مارلی بول کرکٹ کلب کی ٹیم 48 سال بعد پاکستان پہنچ گئی، کل لاہور قلندرز سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ کپتان سنگاکارا کہتے ہیں کہ دنیا کیلئے واضح پیغام ہے کہ ہم کرکٹ کے ایمبیسیڈر کے طور پر پاکستان میں موجود ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کی رونقیں بڑھانے کیلئے ایم سی سی کی ٹیم 8 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئی۔ لاہور ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے ویلکم کیا۔

کپتان کمار سنگاکارا نے 10 سال بعد پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو مثبت پیغام دینے آئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان کہتے ہیں اب یورپین ٹیموں کے دورہ پاکستان کیلئے آسانی ہوگی۔

پریس کانفرنس کے دوران وسیم خان نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ برس جنوری میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ایم سی سی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس بھی کی، مہمان ٹیم جمعے کی شام لاہور قلندرز سے ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔