جنسی قوت کو بڑھانے والی 5 سبزیاں
ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی ازدواجی زندگی صحت مند ہو۔
جسم کے دوسرے نظاموں کی طرح تولید کا بھی ایک نظام ہے جسے ہارمونز چلاتے ہیں اور اس نظام کا مقصد انسان کی نسل کو آگے بڑھانا ہوتا ہے۔
خوشگوار جنسی تعلق آپ کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بہت ضروری ہے ۔
آج کل زیادہ تر لوگوں کا طرز زندگی ان کی ازدواجی زندگی پر برُی طرح اثر انداز ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ سگریٹ یا شراب نوشی، نیند پوری نہ ہونا، زیادہ دواؤں کا استعمال یا مضر صحت غذائیں بھی جنسی زندگی پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
ایسے بہت سے طبی اورقدرتی طریقے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بناسکتے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ موثر اور اہم طریقہ اپنی غذا کا خیال رکھنا ہے۔
ان غذاؤں میں کچھ سبزیاں اہم ہیں جو آپ کے جنسی عمل کو زیادہ خوشگوار بنانے میں مدد دیتی ہیں۔
چقندر
اس میں آئرن وافر مقدار میں موجود ہے لہٰذا چقندر اس کے لئے بہت مفید ہے۔ اس میں موجود نائٹریٹس دوران خون کو بڑھاتے ہیں اور زیادہ جنسی قوت عطا کرتے ہیں۔
پالک
اس میں فولک ایسڈ، زنک، آئرن اور اینٹی اوکسی ڈنٹس موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پالک زیادہ موثر طریقے سے اسپرم کو متحرک کرتی ہے۔
پیاز
اس میں اینٹی اوکسی ڈنٹ موجود ہیں جن کی بناء پر پیاز اسپرم کی تعداد اور جنسی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔ پیاز اعضائے تناسل کی طرف دوران خون کو بڑھا کر بھرپور جنسی عمل میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
ٹماٹر
ٹماٹر میں ایک خاص جزو لائسوپین ہوتا ہے جو قدرتی طور پر شہوت کو بڑھاتا ہے اور قوت بخش کر جنسی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے۔
سوہانجنا
سبز ڈنڈیوں کی شکل کی اس سبزی میں زنک وافر مقدار میں موجود ہے جو جنسی عمل کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
Comments are closed on this story.