Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت مخالف پروپیگنڈے کیلئے "ٹک ٹاک" کا سہارا لینے کا فیصلہ؟

اپ ڈیٹ 13 فروری 2020 09:20am

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے پیش گوئی کی ہے کہ رہنما مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اب ٹویٹر کی بجائے ٹک ٹاک پر نظر آئیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے مریم نواز لندن چلی جائیں تاہم اگر ایسا ہوگیا تو انہیں خاموش کرانا مشکل ہو جائے گا۔

سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے کہا کہ ٹک ٹاک کو انٹرٹینمنٹ سے سیاست کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ عمران خان کے خلاف اس مہم کو باقاعدہ ایڈوٹائزنگ ایجنسیز ڈیزائن کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر ایسی ویڈیوز بنائی جا رہی ہیں جس میں مہنگائی دکھائی جاتی ہے اور بجلی، گیس کے بل دکھائے جاتے ہیں۔

مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاک کو عمران خان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز میں "یوتھیے" اور "شیر" کے لفظ کا استعمال بہت زیادہ کیا جارہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب نوازشریف کے حمایت میں ان کے گانوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ ویڈیوز بنانے والوں کے کپڑے پی ٹی آئی کی جھنڈے کی طرح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ یہ بھی دکھا رہے ہیں کہ آٹا اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وزیراعظم عمران خان کی بیوی بھی ان کے خلاف ہو گئی ہیں۔

مبشر لقمان نے چوہدری نثار کی لندن میں مصروفیات کے حوالے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کچھ لوگ چوہدری نثار کو واپس لانا چاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے کچھ حلقے چاہتے ہیں کہ مریم نواز اختلافات ختم کرکے چوہدری نثار سے فون پر رابطہ کریں اور یقین دہانی کرائیں کہ وہ چوہدری نثار کو سپورٹ کرتی ہیں۔

جبکہ دوسری جانب چوہدری نثار کو کہا جا رہا ہے کہ مریم نواز بچی ہیں، اختلافات کو ختم کریں۔